
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے خلاف انتخابی عذرداری پر سماعت الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی
جسٹس شاہد کریم پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔آزاد امیدوار جاوید صفدر کاہلوں نے احسن اقبال کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ احسن اقبال این اے 76 نارووال سے انتخابات میں ناکام ہو چکے تھے۔فارم 45 کے مطابق جاوید صفدر کاہلوں کامیاب ہوئے
۔الیکشن کمیشن نے فارم 47 میں احسن اقبال کو کامیاب قرار دے دیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ احسن اقبال کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کلعدم قرار دیا جائے دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز کو کام کرنے سے روک رکھا ہے۔جب تک سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ ںہیں اتا انتخابی عذرداری پر سماعت نہین ہو سکتی۔









