مسلم لیگ ن کا نیا صدر کون ؟ انتخاب آج ہوگا

0
243
مسلم لیگ ن کا نیا صدر کون ؟ انتخاب آج ہوگا

ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن پارٹی آج اپنے نئے صدر کا انتخاب کریگی۔ نواز شریف سمیت 11 امیدوار میدان میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی، دوپہر ڈھائی بجے تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست تین بجے آویزاں کی جائے گی۔

اس کے علاوہ 4 بجے جنرل کونسل کے اجلاس میں ووٹنگ ہوگی، اجلاس میں شو آف ہینڈ طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق اگر صرف ایک امیدوار میدان میں آتا ہے تو اسے بلامقابلہ فاتح قرار دیا جائے گا۔

Leave a reply