مسلم لیگ (ن) نے ملک میں تعمیراتی سیاست کی بنیاد رکھی، شہباز شریف

0
98
مسلم لیگ (ن) نے ملک میں تعمیراتی سیاست کی بنیاد رکھی، شہباز شریف

گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے تاریخ ساز فیصلے کیے، جن میں ملک کو ایٹمی طاقت بنانا سب سے بڑا سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو رواں سال خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے نتائج مختلف ہوسکتے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میں ترقیاتی سیاست کی بنیاد رکھی اور پنجاب میں تعمیر و ترقی کا سفر نواز شریف کے دور میں نئی بلندیوں تک پہنچا۔ شہباز شریف نے کہا کہ گوجرانوالہ کے لیے شروع کیا گیا ماس ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کی زندگی میں بڑی آسانیاں لائے گا، جس سے طلبہ، مزدوروں، وکلا اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو بروقت آمدورفت کی سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پہلے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، تاہم اسموگ میں کمی لانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم قابل تعریف ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح کے یہ منصوبے وہ حقائق ہیں جنہیں کوئی بھی نظرانداز نہیں کرسکتا۔

Leave a reply