
ہاٹ لائن نیوز : ن لیگ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مزید 9 نام الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی 27 نشستیں مل گئی ہیں، سائرہ افضل تارڑ کا نام بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے دیاگیا ہے، بشریٰ بٹ، ہما چغتائی، ما جبین عباسی ، گلناز شہزادی کے نام سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے شمائلہ رانا، مریم اکرام، شازیہ فرید اور سیدہ آمنہ بتول کے نام بھی جمع کرائے گئے ہیں۔









