
مسلح گروپ نے کراچی کوئٹہ ہائی وے کو بلاک کر دیا
مسلح افراد کے ایک گروپ نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے متعدد گاڑیوں کو روکا انہوں نے مسافر بسوں اور نجی گاڑیوں سمیت متعدد گاڑیوں کی تلاشی لی، جس سے ٹریفک رک گئی، مسلح گروپ منگوچر بازار میں داخل ہوا، نادرا، جوڈیشل کمپلیکس اور نیشنل بینک کے دفاتر سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر کے انہیں آگ لگا دی، آگ کی وجہ سے عمارتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے تک مسلح افراد فرار ہو گئے تھے، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ہائی وے پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔









