ہاٹ لائن نیوز: گلگت بلتستان میں واقع چلاس میں دو گروپوں میں تصادم کیوجہ سےپانچ افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دودیشال چارگاہ گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ آخری اطلاعات تک دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس مسلح تصادم کو روکنے کے لیے دودیشال پہنچ گئی۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے کوئی زخمی نہیں لایا جا سکا۔









