مسلح افواج کے 764 جوانوں کیلئےفوجی اعزازات کااعلان

ہاٹ لائن نیوز : صدر مملکت نےمسلح افواج کے جوانوں کیلیے فوجی اعزازات کااعلان کیاہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ کیمطابق پاک فوج، پاک فضائیہ،پاک بحریہ کے 7سو64 افسران اورجوانوں کوفوجی اعزازات سےنوازاگیاہے۔
بیان کیمطابق 122 کو ستارہ امتیاز،23 افسران کو ہلالِ امتیاز،133 کوتمغہ امتیاز،227 کو تمغہ بسالت ،دو افسران اور جوانوں کو ستارہ بسالت دیاگیا۔
اسکےعلاوہ 82 اجوانوں کوامتیازی اسناد،185 کوآرمی چیف تہنیتی کارڈعطاکیےگئے۔