مسلح افواج کو جوابی کاروائی کا اختیار مل گیا

0
250
مسلح افواج کو جوابی کاروائی کا اختیار مل گیا

مسلح افواج کو جوابی کاروائی کا اختیار مل گیا

قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ہر حملے کے جواب کا طریقہ کار افواج پاکستان خود منتخب کریں گی، مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار مل گیا ہے، اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی،

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق بھارتی افواج نے شکر گڑھ، وٹلی، سیالکوٹ، مریدکے، بہاولپور اور مظفرآباد پر حملے کیے ہیں، بھارت نے جھوٹے الزامات کی بنا پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، مساجد اور تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا ہے، بھارتی حملے کے بعد گلف ممالک کی پروازیں بھی خطرے میں پڑ گئیں ہیں۔

Leave a reply