مسلح افراد کا حملہ، مشینری جلا دی، 20 مزدور اغوا

0
203
مسلح افراد کا حملہ، مشینری جلا دی، 20 مزدور اغوا

ہاٹ لائن نیوز: بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں رات گئے مسلح افراد نے نجی کمپنی پر دھاوا بول دیا، مشینری کو آگ لگا دی، ملزمان نے کمپنی کے 20 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا، سامان جلانے کے بعد ملزمان نے یرغمالیوں کو رہا کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے سراغہ میں رات گئے مسلح افراد نے نجی گیس کمپنی میں پرائیویٹ کنٹریکٹر کے مشنری کو نشانہ بنایا۔

مسلح افراد نے 20 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا اور کمپنی کی مشنری سمیت کمپنی کی گاڑی کو آگ لگا دی جس میں 7 سے زائد ہیوی ڈیوٹی مشنری شامل تھے۔ لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

لیویز فورس کے مطابق مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں نجی کمپنی کی مشنری کو نشانہ بنایا اور آگ لگا دی جس سے مشنری کو بھاری نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی مزید تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

Leave a reply