مسجد کی چھت پر گٹکا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

0
225
مسجد کی چھت پر گٹکا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

ہاٹ لائن نیوز: کراچی کے علاقے رضویہ میں مسجد کی چھت سے گٹکا بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس نے گٹکا بنانے کی مشین اور سامان برآمد کر لیا، اشفاق نامی شخص نے چھت کا ایک حصہ کرائے پر لیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ سندھ میں ماوے، گٹکے ، مین پوری کی فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔ سندھ اسمبلی سے گزشتہ سال منظور کیے گئے قانون کے مطابق ماوا، گٹکا اور مین پوری بنانے اور فروخت کرنے والوں کی جائیداد ضبط کر لی جائیگی۔

Leave a reply