مسجد نبوی کا 120 سال پرانا بلب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

0
178
مسجد نبوی کا 120 سال پرانا بلب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : مسجد نبوی کے 120 سال پرانے بلب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سعودی عرب میں پہلی بار بجلی آئی تو یہ پہلا لائٹ بلب تھا جس نے مسجد نبوی کو روشن کیا۔

1325 ہجری (1907 عیسوی) میں مسجد نبوی (مدینہ منورہ، سعودی عرب) میں استعمال ہونے والے بجلی کے بلب کی تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بلب کے بارے میں معلومات کے مطابق اس کی تنصیب اس وقت کی ہے جب تقریباً 120 سال قبل جزیرہ نما عرب میں بجلی متعارف کرائی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق جب سب سے پہلے جزیرہ نما عرب میں بجلی آئی تو سب سے پہلے مسجد نبوی کو روشن کیا گیا اور یہ بلب سب سے پہلے مسجد میں نصب کیا گیا۔

Leave a reply