مسجد نبویؐ میں جھگڑے کاواقعہ ؛ سعودی حکومت کااہم بیان جاری

ہاٹ لائن نیوز : مسجد مسجد نبویؐ میں ایک خاتون اور سیکیورٹی گارڈ کے واقعے کے بارے میں سعودی حکومت کا ردعمل سامنے آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر اسطرح کے حملے کوکسینصورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کیا ہے ، کہا ہے کہ مدینہ منور میں ایک سیکیورٹی افسر مسجد نبویؐ میں زائرین کرام کے ہجوم کوکنٹرول کررہا ہے، وڈیو میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہےجو سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرتی ہے ،جس پر سیکیورٹی گارڈ ردعمل دیتاہے۔ سعودی حکام نے تفتیش مکمل کی اور کہا کہ اسطرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور جو بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کریگا اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کیجائے گی۔