مسافر کی پتلون سے سینکڑوں زندہ سانپ نکل آئے

0
205
مسافر کی پتلون سے سینکڑوں زندہ سانپ نکل آئے

ہاٹ لائن نیوز: چین کے کسٹمز نے ایک مسافر کو اپنی پتلون میں زندہ سانپ رکھنے پر حراست میں لیاہے ،ہانگ کانگ اور چینی شہر شینزن کے کسٹم حکام کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے جس میں مسافر کی پتلون سے 100 سے زائد سانپ نکل آئے ہیں۔

منگل کو چین کے کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر کی تلاشی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مشتبہ شخص نے اپنی پتلون میں بیگ رکھے ہوئے تھے، جنہیں ٹیپ سے بند کیا گیا تھا۔ بیگ کھولنے پر اندر سانپوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کے مطابق سانپوں کی تعداد 104 کے قریب تھی جنہیں مقامی حکام چڑیا گھر منتقل کر سکتے ہیں، دوسری جانب ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply