
ہاٹ لائن نیوز :جام شورو میں مسافر کوچ اورٹریلرکےدرمیان تصادم کے نتیجےمیں 3 افراد جانبحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئےہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جامشورو کے علاقے لونی کوٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں 3 مسافر جان کی بازی ہار گئے اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔









