
ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، مسافر کوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہالانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مسافر کوچ کراچی سے سکھر جارہی تھی۔ حادثہ ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے پیش آیا۔








