مسافر طیارہ مگر مچھ اور اژدھوں سے بھری دلدل میں جا گرا

مسافر طیارہ مگر مچھ اور اژدھوں سے بھری دلدل میں جا گرا
بولیویا کے ایمازون علاقے میں 1 چھوٹے مسافر طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارے میں انتیس سالہ پائلٹ سمیت 4 افراد جن میں 3 خواتین اور 1 بچہ بھی شامل تھے، طیارے کے پائلٹ آندریس نے بتایا کہ پرواز کے دوران طیارے کی بلندی جب کم ہونے لگی تو اسے مجبوراً 1 دلدلی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس دوران طیارہ الٹ گیا اور ہم پانچوں افراد اس کی چھت پر چڑھ گئے تاکہ خود کو بچا سکیں۔
ان افراد نے اس خطرناک علاقے میں مگرمچھوں اور اژدہوں کے درمیان چھتیس گھنٹے گزارے لیکن معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے، پائلٹ کے مطابق دلدل میں اژدھوں اور مگرمچھوں کی بڑی تعداد تھی جو ان سے صرف 3 میٹر کے فاصلے پر آ گئے تھے، انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے ایک اژدہا (اینا کونڈا) بھی پانی میں دیکھا تھا ، ماہی گیروں نے چھتیس گھنٹے بعد انہیں دیکھا تو انہیں امدادی ٹیموں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا، حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد اب بہتر حالت میں ہیں۔








