مسافر بس کھائی میں گر گئی، 4جاں بحق، 24 زخمی

0
187
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 4جاں بحق، 24 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کیمطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو عملے نے مسافر بس میں پھنسے افراد کو چھت کاٹ کر باہر نکالا۔

حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ مسافر بس کی رفتار زیادہ تھی یا کسی فنی خرابی کے باعث بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

Leave a reply