مسابقتی کمیشن کی کارروائی، پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد

0
95
مسابقتی کمیشن کی کارروائی، پولٹری ایسوسی ایشن پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کے لیے کارٹل بنانے کے الزام کی تصدیق کے بعد ڈھائی کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

کمپٹیشن ٹریبونل نے سی سی پی کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پولٹری ایسوسی ایشن کو 15 دن کے اندر جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا۔ ابتدا میں جرمانہ 5 کروڑ روپے تھا، لیکن درخواست پر اسے کم کر کے ڈھائی کروڑ روپے کر دیا گیا۔

کمپٹیشن کمیشن نے اس سے قبل پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتوں میں غیر قانونی گٹھ جوڑ کرنے کے الزام پر کارروائی کی تھی۔

Leave a reply