مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کے لیے درخواست دائرکردی گئی

0
171
مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کے لیے درخواست دائرکردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تحریک انصاف کیخلاف تقاریر پر پابندی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے وکیل خرم لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی جس میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور پارٹی کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کی تقاریر سے پارٹی کارکنوں میں اشتعال پھیلتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیئرمین پیمرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کی نفرت انگیز تقاریر نشر کرنےپر پابندی کاحکم دے۔

Leave a reply