
انسداد دہشت گردی عدالت ، سانحہ نو مئی کے مقدمات
ڈاکٹر یاسمین راشد انسداد دہشت گردی عدالت پہنچی
*ڈاکٹر یاسمین راشد کا میڈیا کے لیے خط
فارم 47 کی حکومت کی پوری کوشش ہے غریب آدمی مزید غریب ہو جائے
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال کا قرضہ جو حکومت نے لیا ہے وہ پچھلے دو سال کے قرضوں سے بھی زیادہ ہے
اسی ہزار ارب روپے کا قرض اب تک لیا گیا ہے اور یہ تب لیا جب سود کی شرح 22 فیصد تھی
بجٹ ڈاکومنٹس کے مطابق یہ سارے پیسے جو بجٹ میں آئیں گے یہ قرض کے سود میں لگ جائیں گے
ہم قرضہ لے کر پاکستان کو مزید تباہی کی طرف لے کر جائیں گے
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت میں شامل ساری پارٹیاں دکھاوا کی نورا کشتی لڑ رہی ہیں
کیا یہ بجٹ سائن نہیں کریں گے اور منظوری نہیں دیں گے
میڈم روتھلیس پنجاب کے اندر اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہے
پولیس گردی میں کوئی کمی نہیں آئی
تحریک انصاف کے کارکنوں پر ظلم ستم کیا جا رہا ہے
کارکنان کو نئے کیسز میں ڈالا جا رہا ہے
عالیہ حمزہ ، صنم جاوید کا غیر قانونی جسمانی ریمانڈ دیا گیا
پاکستان کی تاریخ پر پہلی بار ڈاکٹروں کو ہتھکڑیاں لگائی جا رہی ہیں
مریم نواز کو اس بات کا غصہ ہے کہ وہ ڈاکٹر کیوں نہیں بن سکی
عوام پہلے دو وقت کی روٹی کھاتے تھے اب ایک وقت کی کھائیں
جو ایک وقت کی روٹی کھاتے تھے وہ بھوکے سوئیں
اس کی وجہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کھانے پینے کے سامان کی مہنگائی ہے
اس کی وجہ بڑھتے بجلی گیس کے بل ، آئے دن پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہے
جعلی حکومت نے کمر توڑ ٹیکس لگا دیے
دوسری طرف پنجاب کا کسان برباد ہو گیا ہے







