
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مریم نفیس ان دنوں اپنے حمل کی خبر پر سوشل میڈیا پر کافی ان ہیں۔ لیکن حالیہ انکشافات نے ان کی ذاتی زندگی کو عوامی سطح پر مزیدمنظرعام پر لایا ہے۔
سوشل میڈیا پریہ دعوی کیا گیا ہے کہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سرکردہ اداکارہ بشری انصاری کےدامادہیں۔
یہ انکشاف اسوقت ہوا جب مریم نفیس نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کیلئےامریکہ کا سفر کرتےہوئے اپنے پاسپورٹ کی ایک تصویرشیئرکی ، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اپنے بچے کیلئے امریکی شہریت لینےکیلیےسفرکررہی ہے۔









