مریضوں کی رپورٹس نے ہنگامہ کھڑا کرڈالا

ہاٹ لائن نیوز : ممبئی کے ایک بڑے اسپتال میں مریضوں کی رپورٹوں سے تیار کردہ کاغذی پلیٹوں کے استعمال پر ہنگامہ ہے۔ اب تک عملے کے 6 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
یہ معاملہ اسوقت سامنے آیاہےجب مریضوں کی رپورٹس سے تیارکردہ کاغذی پلیٹس پرمریضوں کو کھانا کھلائے جانیکی ویڈیو وائرل ہوئی۔ یہ معاملہ کنگ ایڈورڈمیموریل کالج کاہے جسے ممبئی کی ایک میونسپل باڈی چلاتی ہے۔
ممبئی کی سابق میئر کشوری پیڈنیکر نے اسے اسپتال انتظامیہ کیجانب سے سنگین لاپرواہی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہسپتال کی ڈین ڈاکٹر سنگیتا راوت نے وضاحت کی کہ استعمال ہونے والی پلیٹیں پرانے سی ٹی سکین فولڈرز سے بنائی گئی تھیں۔









