مرچوں کے حلوے کےبعد پیش خدمت ہیں آئس کریم کے پکوڑے

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں’آئس کریم پکوڑا’ کے نام سے ایک نئی ڈش متعارف کرائی گئی ہے۔
جی ہاں! یہ نئی ڈش انڈین فوڈ اسٹریٹ پر فروخت کی جارہی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور پھر صارفین نے بھی اس ڈش کے تجربے پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک پکوڑے فروش کو آئس کریم پکوڑے بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔








