مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربااضافہ ہوگیا

0
216
مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربااضافہ ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 7سوروپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت ایک ہزار روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔

دکانوں پر سیل بورڈ صرف دکھاوے کے لیے ہیں کیونکہ فروخت میں بھی مرغی کا گوشت 7سوروپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

چند روز قبل مرغی کا گوشت 480 روپے فی کلو تک پہنچ گیا تھا تاہم اب مارکیٹ میں گوشت کی قیمت 700 روپے، چھاتی کا گوشت 800 روپے فی کلو اور بون لیس چکن 1000 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

Leave a reply