مردہ شخص نے زندہ ہوکر اہلخانہ کو چونکا کر رکھ دیا

0
167
مردہ شخص نے زندہ ہوکر اہلخانہ کو چونکا کر رکھ دیا

ہاٹ لائن نیوز : ایمبولینس کےسپیڈبریکرکےجھٹکےکے بعد ایک ‘مردہ’ آدمی دوبارہ زندہ ہو گیا، جس نے سب کو چونکا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کولہاپور سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ شخص پانڈونگ الپے کو آخری رسومات کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ کہ ایمبولینس کے جھٹکے سے وہ زندہ ہوکراٹھ بیٹھا۔

الپے کے پوتے اومکار رامنے نے کہا، “جب ہم نے انگلیوں میں حرکت دیکھی تو ہم دنگ رہ گئے – ہم فوری طور پر واپس اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور وہ کچھ ہی دیر میں ٹھیک ہو گئے۔” اور میرے دادا اب زندہ ہیں۔‘‘

Leave a reply