مراکش میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 44 پاکستانی ہلاک

0
194
مراکش میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 44 پاکستانی ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : مغربی افریقہ سے سپین جاتے ہوئے کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

مراکش کے حکام نے بدھ کے روز ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا جو 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔

مراکشی حکام کے مطابق کشتی حادثے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں تاہم یہ واقعہ تارکین وطن کے لیے ایک اور دل دہلا دینے والا حادثہ بن گیا ہے۔

کشتی کا سپین کا 13 روزہ سفر دردناک انجام کو پہنچ گیا، انسانی سمگلروں نے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد کو سمندر میں بہا دیا۔ بے رحم لوگوں نے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کا بے دردی سے قتل عام کیا۔

Leave a reply