مراکش : شہریوں سےعید الاضحیٰ پر قربانی نہ کرنےکی اپیل

ہاٹ لائن نیوز : مراکش نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ افراط زراورقحط کیوجہ سے اس بارعیدالضحی پرقربانی نہ دیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، مراکش کو پچھلے 7 سالوں سےشدیدخشک سالی کاسامناہے ، جسنے گذشتہ 12 مہینوں میں یہاں مویشیوں کی تعدادمیں 38 فی صد کمی کی ہے۔
مراکش کی وزارت زراعت کیمطابق ، گذشتہ 30 سالوں میں 53 ٪ کم بارش کیوجہ سے ملک کوخطرناک خشک سالی کاسامناہے۔
مراکش کےبادشاہ نےاپنی عوام سے اپیل کی ہےکہ خشک سالی کیوجہ سےمویشیوں کی تعدادمیں کمی کےپیشِ نظررواں سال عیدکے موقع پرجانوروں کی قربانی سےگریزکیاجائے۔








