مذہبی رسومات کے دوران 46 ہندو ڈوب کر ہلاک

0
238
مذہبی رسومات کے دوران 46 ہندو ڈوب کر ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں مذہبی تہوار کی رسومات ادا کرتے ہوئے 46 ہندودریاؤں اور تالابوں میں ڈوب کر ہلاک ہو گئےہیں۔

حالیہ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور تالاب بھی بھر گئے ہیں۔ مرنے والوں میں 37 بچے بھی شامل ہیں۔

بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ وارننگ کے باوجود لوگ دریا اور تالاب میں اتر گئے۔ لوگوں نے انتباہ کو نظر انداز کیا اور یہ بھی نہیں دیکھا کہ ندیاں زوروں پر ہیں اور یہاں تک کہ تالاب پانی سے اس قدر بھرے ہوئے ہیں کہ ان میں کشتی چلانا بھی خطرناک ہے۔

یہ لوگ جیتہ پورو نامی تہوار منا رہے تھے۔ یہ تہوار ماؤں کا ہے اور وہ اپنے بچوں کی بھلائی کی دعائیں مانگتی ہیں۔ یہ اموات 15 اضلاع میں ہوئیں۔

Leave a reply