مذہبی آزادی کی پامالی: پٹنہ میں وزیراعلیٰ کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کے نقاب پر حملہ

0
115
مذہبی آزادی کی پامالی: پٹنہ میں وزیراعلیٰ کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کے نقاب پر حملہ

بھارت کی ریاست بہار میں ایک سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی ہٹانے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ پٹنہ میں ‘آیوش’ ڈاکٹروں کو تقرری کے خطوط دینے کی تقریب میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر نصرت پروین اپنی تقرری کا خط وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر آگئیں، جس کے دوران نتیش کمار نے خط دینے سے قبل ان کے چہرے سے نقاب ہٹایا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلٰی سمرات چودھری نے وزیر اعلیٰ کو روکنے کی کوشش بھی کی۔

اس واقعے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا۔ کانگریس نے وزیر اعلیٰ سے معافی اور استعفیٰ کا مطالبہ کیا، جبکہ دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی واقعے کو نا مناسب اور خواتین کے احترام کے خلاف قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو مذہبی آزادی اور ذاتی وقار کے خلاف قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی اور اس نے عوامی سطح پر بحث کا باعث بنی۔

Leave a reply