مدینہ منورہ میں موسلادھاربارش اورژالہ باری

ہاٹ لائن نیوز : گرج چمک کیساتھ ہونیوالی موسلادھار بارش سے مدینہ اور اس کے ملحقہ علاقے زیرآب آگئے۔ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے آج جدہ اور مکہ مکرمہ میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
مسجد نبوی میں بھی رحمتوں کی بارش ہوئی، زائرین نے بارش کے دوران اللہ کے حضور دعائیں مانگیں۔ مدینہ منورہ میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔








