مدینہ منورہ سمیت دیگر شہروں میں گرد و غبار کا طوفان

مدینہ منورہ سمیت دیگر شہروں میں گرد و غبار کا طوفان
ہاٹ لائن نیوز : مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے کئی شہروں میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرد و غبار کے سبب حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے، جنوبی شہر بیشہ، جازان، محایل، نجران اور رجال المع میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔
سعودی محکمۂ تعلیم نے بڑے شہروں اور دیگر متاثرہ شہروں میں تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،مقامی محکمۂ موسمیات نے ہائی ویز پر تیز ہوا چلنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔









