مدارس بل پروزیراعظم کامولانا فضل الرحمان کیساتھ رابطہ

0
150
مدارس بل پروزیراعظم کامولانا فضل الرحمان کیساتھ رابطہ

ہاٹ لائن نیوز : مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور انہیں آج ملاقات کی دعوت دی۔

ذرائع کیمطابق جے یو آئی کےسربراہ مولانا فضل الرحمان آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے، دونوں رہنما وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کرینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیم مدارس کا موقف وزیراعظم کو پیش کرینگے، مولانا اتحاد تنظیم نئی تجاویز پر مشاورت کے لیے مدارس سے رجوع کریگی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے رابطے کے بعد مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا اور آج کی ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی۔

Leave a reply