مداح نےاپنی تمام جائیدادسنجےدت کےنام کردی

0
162
مداح نےاپنی تمام جائیدادسنجےدت کےنام کردی

ہاٹ لائن نیوز : سنجے دت ، جو بالی ووڈ میں ایک بہت ہی مقبول اور کامیاب اداکار ہیں کو حال ہی میں ایک فون کال موصول ہوا ہے کہ اسکوکسی نامعلوم خاتون سے 72 کروڑ روپے کی پراپرٹی وراثت میں ملی ہے ، جو انکے لئے ناقابل یقین تحفہ تھا۔ وہ عورت ، جس کا نام نشا پاٹل تھا ، سنجے دت کی ایک بہت بڑی پرستار تھیں۔ نشا پاٹل نے اپنی ساری جائیداد اپنی زندگی کے آخری دنوں میں سنجے دت کیلئے چھوڑ دی۔

نشا پاٹل ایک گھریلو خاتون تھیں ، انکی موت 62 سال کی عمرمیں ہوئی۔ اپنی موت سے قبل اسنے اپنے بینکوں کو ایک خط بھیجا جسمیں اسنے سنجے دت کواپنے تمام اثاثے دینے کوکہا۔

سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی اس عورت سے نہیں ملے، لیکن اسکی محبت اور عقیدت نے ان پرکافی گہرااثرڈالا ہے۔

Leave a reply