
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے 95 دنوں سے گھر کے باہر بیٹھے مداح کو ملاقات کے لیے بلایا۔ تصویر بھی لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنونی مداح جھارکھنڈ میں اپنا کمپیوٹر سنٹر بند کرکے بالی ووڈ بادشاہ سے ملنے ممبئی پہنچ گیا اور نقصان کی پرواہ کیے بغیر گھر کے باہر ڈیرہ ڈال لیا۔ اس نے کہا کہ میں یہاں ان سے ملنے آیا ہوں۔ اگر میں ان سے نہ ملا تو میری کوئی عزت باقی نہیں رہے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شاہ رخ خان کے فین پیج نے بالی ووڈ اسٹار کی اپنے مداح سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں مداح کو سپر اسٹار سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔







