محکمہ صحت پنجاب کاغیرحاضر ڈاکٹرزکےخلاف گھیراتنگ

0
126
محکمہ صحت پنجاب کاغیرحاضر ڈاکٹرزکےخلاف گھیراتنگ

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ صحت پنجاب نے جناح اسپتال لاہور میں غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف تنخواہ لینے کے خلاف گھیراتنگ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ، محکمہ صحت پنجاب نےجناح اسپتال کے یورولوجی میں غیر حاضر ڈاکٹروں کو دھرلیا ہے ، چھ ڈاکٹروں کی بیرون ملک روانگی کا بھی انکشاف ہواہے۔ چھ ڈاکٹروں میں ایک خاتون ڈاکٹر شامل ہیں۔ ان ڈاکٹروں کو شوکازنوٹس جاری کردیئےگئے ہیں۔

پوسٹ کے مطابق ، چھ ڈاکٹر ایک طویل عرصے سے اپنے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں ، لیکن انہیں تنخواہ مل رہی ہیں ، جسکی وجہ سے لاکھوں روپےکا ریاستی خزانے کونقصان ہواہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں نے اسپتال کے قواعد ، پیشہ ورانہ اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

Leave a reply