
ہاٹ لائن نیوز : صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں بھی موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ۔
محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 21 سے 31 دسمبر تک ہونگی۔
موسم سرما کی تعطیلات کے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق فیصلے کا اطلاق سندھ بھر کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔









