محنت کش ڈیلیوری رائیڈربائیک پر ہی دم توڑ گیا

ایک محنتی ڈلیوری رائیڈر 18 گھنٹے طویل ڈیوٹی کرنے کے بعد اچانک انتقال کر گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والا ڈلیوری رائیڈر 18 گھنٹے کی محنت کے بعد اپنی الیکٹرک بائیک چلاتے ہوئے ہمیشہ کے لیے سو گیا۔
رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ زی جیانگ کے شہر ہانگ زو میں 55 سالہ یوآن کی موت نے ڈیلیوری ورکرز پر کام کے دباؤ پر عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یوآن صارفین کو فاسٹ فوڈ فراہم کرنے میں شہرت رکھتا تھا اور اسے ‘آرڈر کنگ’ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ لیکن بدقسمتی سے، یوآن نے 6 ستمبر کی صبح ڈیلیوری ڈرائیور بائیک پر مردہ پایا









