محمد علی کے نام یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

0
48
محمد علی کے نام یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

عظیم امریکی باکسر اور انسانی حقوق کے علمبردار محمد علی کے نام سے امریکی ڈاک سروس ایک یادگاری ’’فاریور اسٹیمپ‘‘ جاری کر رہی ہے، جو 15 جنوری 2026 سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ ٹکٹ پہلی بار محمد علی کی کھیلوں، سماجی شعور اور انسانیت کے لیے خدمات کا سرکاری اعتراف ہے۔
تقریبِ اجرا محمد علی کے آبائی شہر لوئس وِل، کینٹکی میں ہوگی، جہاں ٹکٹ پر 1974 کی ایک مشہور تصویر شامل کی گئی ہے۔ امریکی ڈاک سروس کے مطابق 2 کروڑ 20 لاکھ ٹکٹ شائع کیے گئے ہیں، جو دوبارہ نہیں چھاپے جائیں گے مگر ہمیشہ فرسٹ کلاس ڈاک کے لیے قابلِ استعمال رہیں گے۔
محمد علی کی اہلیہ لونی علی کے مطابق یہ ٹکٹ محبت، ہمدردی اور انسانیت کے پیغام کو زندہ رکھنے کا ذریعہ بنے گا۔ محمد علی 2016 میں 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، مگر ان کی جدوجہد اور وراثت آج بھی دنیا کو متاثر کر رہی ہے۔

Leave a reply