
لاہور ہائیکورٹ
محمد خان بھٹی کی مخفی مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت
عدالت نے محمد خان بھٹی کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا
جسٹس سلطان تنویر احمد نے بیرسٹر حسن انوار پنوں کے وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی
درخواست میں پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
درخواست گزار کو سیاسی وابستگی کی وجہ سے مختلف مقدمات میں ملوث کر دیا گیا ہے،موقف
ایک کیس میں ضمانت ملنے پر دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،موقف
ابھی تک تیرہ مقدمات درج ہونے کی تفصیل فراہم کی گئی ہے،موقف
عدالت تمام پوشیدہ مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرئے،استدعا
لاہور ہائیکورٹ پرویز الٰہی کو۔ جی اسی طرح کی حفاظتی ضمانت دے چکی ہے،موقف
اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی دو رکنی بنچ نے خارج کر دی تھی،موقف
اب اس کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے،عدالت
عدالت نے کیس کی سماعت چھ جون تک ملتوی کردی









