
محفوظ پنجاب ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء کا مسودہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت امن اور امان کے قیام کے لیے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو سکے گا، محفوظ پنجاب ایکٹ صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اجتماعی فیصلے میں مدد ملے گی، جس کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اضافی اختیارات دیے جائیں گے اور ایم۔ پی۔ او کے متبادل اختیارات بھی دیے جائیں گے۔
امن و امان کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے افراد کو نوے روز کے لیے حفاظتی تحویل میں لیا جائے گا، اس کے علاوہ ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کیے جائیں گے اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے نام لسٹ میں ڈالیں جائیں گے، علاوہ ازیں امن و امان کے لیے خطرہ ہونے والوں کی جائیداد ضبط کی جائے گی، ایسے افراد کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کی سفارش کی جائے گی۔









