محسن نقوی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر اہم سماعت

0
180
محسن نقوی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر اہم سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی اعتراضی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دے دی

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے شہری مشکور حسین کی بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی ،،،،رجسٹرار آفس نے درخواست گزار پر متاثرہ فریق نا ہونے کا اعتراض عائد کیا ،،،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں ہیں ،،،سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامازدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چئیر مین تھے

،،،آئین کے آرٹیکل 63کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے ،،،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے ،،،،عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی ،،،

Leave a reply