مجھےکیوں نکالا؟ کے سوال پرایوان میں قہقہے

ہاٹ لائن نیوز : سردار ایاز صادق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں شیرافضل مروت کی ایوان میں آمد پرحکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کرانکااستقبال کیاجبکہ۔ حکومتی اراکین کےبعد اپوزیشن اراکہن نے بھی ڈیسک بجادئیے۔
شیر افضل مروت نے وقفہ سوالات میں کہا ، “میرا سوال میرے دوستوں کیساتھ ہےکہ مجھے کیوں نکالا؟” اسپیکر نے کہا کہ یہ کوئی سوال نہیں ہے۔ اس دوران میں ، حکومت کے ممبر مسکرادئیےجبکہ پی ٹی آئی کے ممبرخاموش رہے۔
اسپیکر نیشنل اسمبلی نےیہ مزاق میں کہا جس پرشیر افضل مروت نے بات کی اور کہا ، “میں پی ٹی آئی میں ہوں۔ اب میں نواز شریف کیطرح کہوں کہ مجھےکیوں نکالا؟”
شیر افضل مروت کامختصر نقطہ آغازگونج اٹھاجبکہ اس موقع پر حکومت کے ممبران ہنس پڑے ، لیکن پی ٹی آئی کے ممبر خاموش رہے۔









