متنازعہ انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک

0
170
متنازعہ انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد تشدد میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

موزمبیق کی اعلیٰ ترین عدالت نے حکمراں جماعت کے رکن ڈینیئل چاپو کو اکتوبر 2024 کے متنازعہ انتخابات کا فاتح قرار دیا، جس سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موزمبیق کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران پرتشدد واقعات میں 2 پولیس افسران سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے جب کہ پرتشدد واقعات میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply