متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والا نوجوان سامنے آگیا

0
127
متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والا نوجوان سامنے آگیا

متحدہ عرب امارات میں تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے خوش قسمت شخص کی شناخت سامنے آ گئی ہے۔ ابوظبی میں مقیم 29 سالہ انیل کمار بولا نے 100 ملین درہم کی لاٹری جیت کر سب کو حیران کر دیا۔

انیل کمار بولا نے بتایا کہ انہوں نے لاٹری جیتنے کے لیے کوئی خاص حکمت عملی استعمال نہیں کی، بلکہ اپنی والدہ کی سالگرہ کے مہینے کے مطابق نمبر 11 منتخب کیا اور ایک ہی وقت میں 12 ٹکٹس خریدے۔

انہوں نے جیت کے موقع پر کہا کہ یہ تجربہ کسی خواب سے کم نہیں۔ “بار بار دہراتا ہوں کہ میں واقعی 100 ملین درہم جیت چکا ہوں۔ جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں سکتے میں آ گیا تھا۔”

انیل نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس رقم سے ایک سپر لگژری گاڑی خریدیں گے اور خوشی کا جشن سیون اسٹار ہوٹل میں منائیں گے۔ وہ اپنے خاندان کو ابوظبی منتقل کریں گے اور ان کی مالی مدد بھی کریں گے۔

انیل کمار بولا نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ رقم دانشمندی سے استعمال ہو اور اس کا کچھ حصہ فلاحی اور خیراتی کاموں میں خرچ کریں گے۔

Leave a reply