مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان مارے گئے

0
224
مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان مارے گئے

ہاٹ لائن نیوز : صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو شوٹر مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ڈی ایس پی فیصل شریف کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور بازیابی کے لیے مناواں لےجا رہی تھی۔ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزمان شدید زخمی ہو گئے۔ ملزم ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Leave a reply