مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو آگ لگا دی گئی

0
105

اسپین کے ایک شہر میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو آگ لگا دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لاس پیلاشیوس نامی علاقے میں پیش آیا، جب ایک 50 سالہ شخص نے کیفے میں مایونیز مانگی، مگر عملے نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ مایونیز دستیاب نہیں ہے۔ گاہک نے دوبارہ مطالبہ کیا، لیکن جواب وہی رہا۔

غصے میں آ کر اس شخص نے قریبی پیٹرول اسٹیشن سے تیل خریدا، کیفے پر چھڑکا اور آگ لگا دی۔ آگ لگتے ہی کیفے میں موجود افراد گھبرا کر باہر نکل گئے، تاہم عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

واقعے میں ملزم کا ہاتھ جھلس گیا جبکہ دیگر افراد محفوظ رہے۔ آگ کے باعث کیفے کو تقریباً 7 ہزار یورو کا نقصان پہنچا۔

Leave a reply