
ہاٹ لائن نیوز: پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ‘لو گرو’ کیلئے ایک پوسٹر اپنے انسٹاگرام پر شوبز کے سپر اسٹار ہمایوں کیساتھ شیئر کیا ہے۔
صارفین دونوں اداکاروں کی جوڑی ہمیشہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتےہیں، اور اب انکا انتظار قریب ہی ختم ہوچکا ہے۔
ماہرہ خان نے لو گرو فلم کے پوسٹر کا اشتراک کرکے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیاہے۔ یہ رومانوی فلم عیدالضحیٰ کے موقع پرریلیزکیجائےگی، جسکی توقع 2025ءمیں کی جارہی ہے۔









