
ماں نے 2 بچوں کا گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا
کراچی، خیابان مجاہد بنگلے سے 2 بچوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں، بچوں کی شناخت ضرار غفران سمیعہ غفران کے نام سے ہوئی، بچوں کی ماں ملزمہ ادبیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کی کچھ عرصہ پہلے شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی۔
علیحدگی کا کیس عدالت میں چل رہا تھا ، بچے اپنی ماں سے ملنے آئے ہوئے تھے تو ماں نے بچوں کو ذبح کر دیا بنگلے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، دونوں بچوں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔









