ماڈلز عبیر اسد اور سبحان عمیس نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

0
200
ماڈلز عبیر اسد اور سبحان عمیس نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

پاکستانی ماڈل عبیر اسد اور سبحان عمیس نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دونوں ماڈلز نے رواں سال فروری میں شادی کی تھی اور شوبز انڈسٹری کے کامیاب ماڈلز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہیں اپنے کیرئیر میں بہترین ماڈلز کے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

سبحان عمیس نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور عبیر نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ عبیر کے لیے نیک تمناؤں کے سوا کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ طلاق کا عمل ابھی باقی ہے مگر فیصلہ ہوچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں، جبکہ عبیر اسد نے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Leave a reply