ماورا حسین نے حمل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

0
77

معروف اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اپنے متعلق گردش کرنے والی حمل کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے کر رد کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک حالیہ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ماورا کے لباس اور انداز پر کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں کہ وہ امید سے ہیں۔

تاہم، ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اسی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس قسم کی جھوٹی باتوں پر یقین نہ کریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنی ازدواجی زندگی کے خوبصورت لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ لوگ ان کی خوشیوں کا احترام کریں۔

یاد رہے کہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے فروری 2025 میں شادی کی تھی، اور ان کی شادی کی تقاریب سوشل میڈیا پر خاصی مقبول رہیں۔

Leave a reply